نوماہ کے عرصے کے دوران آوارہ کتوں نے چار ہزر آٹھ سو افراد کوآوارہ کتوں نے حملوں کانشانہ بنایا

by WebDesk
0 comment 228 views
نوماہ کے عرصے کے دوران آوارہ کتوں نے چار ہزر آٹھ سو افراد کوآوارہ کتوں نے حملوں کانشانہ بنایا

نوماہ کے عرصے کے دوران آوارہ کتوں نے چار ہزر آٹھ سو افراد کوآوارہ کتوں نے حملوں کانشانہ بنایا
وادی کے اطراف واکناف میں آوارہ کتوں کی تعداد کوکم کرنے اور حملوں کوروکنے کے لئے متعلقہ ادارے خاموش
سرینگر28/ستمبر/اے پی آ ئی نوماہ کے دوران چار ہزار 8سو کے قریب افراد کو آوارہ کتوں نے اپنے حملوں کانشانہ بناکرکاٹ کھایا 2011میں سرینگر میں سات ہزار سے زیادہ آوارہ کتے موجود تھے جو 2012-13میں 45ہزار تک جاپہنچے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق ریبنیز عالمی دن کے موقعے پراگر چہ جموںو کشمیرکے مرکزی انتظام والے علاقے میں اس حوالے سے کسی بھی تقریب کااہتمام نہیں کیاگیااور آوارہ کتوں کی تعداد کم کرنے ان کے حملوں کوروکنے کے ضمن میں بھی صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ یا۔تاہم ا س بات کاانکشاف ہوا کہ شہرسرینگر میں ایس ایم ایس ایچ اسپتال میں ایسے چار ہزار آٹھ سو کے قریب افراد کولایاگیاجنہیں آوارہ کتوں نے اپنے حملوں کانشانہ بنایاتھااور نوماہ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے اس بات کااندازہ لگایاجاسکتاہے کہ بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں آوارہ کتوں کی تعداد کس حد تک پہنچ گئی ہے ۔2011کے مطابق شہرسرینگر میں ہی سا ت ہزار کے قریب کتے موجود تھے اور 2012-13تک ان کی تعداد 45-60ہزار تک جاپہنچی ہے ۔سال 2020میں آوارہ کتوں نے 3849افرد کو اپنے حملوں کانشانہ بنایااور رواں برس کے فروری میں شمالی کشمیر ہانجی ویری پٹن میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو کم عمرلڑکوں کوآوارہ کتوں نے اپنے حملوں کا نشانہ بناکرابدی نیند سلادیا۔سرینگر میونسپل کارپوریشن اور دوسرے بلدیاتی اداروں کی جانب سے بار بار اس بات کاعوام کویقین دلایاگیاکہ آوارہ کتوں کوقابو کرنے کے لئے دور جدیدکے تمام ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جائے گی تاہم غیرسرکاری زررائع کے مط بق شہرسرینگر میں ہی آوارہ کتوں کی تعدا دستر سے 75ہزار تک جاپہنچی ہے ،جبکہ وادی کے دوسرے اضلاع میں کتنی ہوگی اس ضمن میں کوئی اعداد شمار دستیاب نہیں تاہم جہاں تک غیرسرکاری اعداد شمار کا وادی میں ڈھائی سے ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہے اور اگر ان کی آبادی کوروکنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو آنے والے پانچ برسوں کے دوران یہ تعداد بارہ سے 14لاکھ کے قریب ہوگی اور آوارہ کتوں کے حملوں میں اس قد راضافہ ہوگا کہ ان پرقابوپانامشکل ہی نہیں ناممکن ہوگا۔

Related Articles

Leave a Comment

@2022 – Heavenmail.in |  All Right Reserved.