بھارت رتن لتا منگیشکر اورمجاہد آزادی بھگت سنگھ کا یوم پیدائش

by WebDesk
0 comment 227 views
بھارت رتن لتا منگیشکر اورمجاہد آزادی بھگت سنگھ کا یوم پیدائش

بھارت رتن لتا منگیشکر اورمجاہد آزادی بھگت سنگھ کا یوم پیدائش
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کادونوں نامور شخصیات کوشاندارخراج
سری نگر:۲۸،ستمبر:جے کے این ایس : جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے صدی کی معروف ترین گلوکارہ لتا منگیشکر اورنامور مجاہد آزادی بھگت سنگھ کواُنکی یوم پیدائش کے موقعہ پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔خیال رہے بھارت رتن لتا منگیشکر28ستمبر 1929کوپیداہوئیں اور6فروری2022کوانتقال کرگئیں ۔جبکہ مجاہد آزادی بھگت سنگھ28ستمبر1907کوپیداہوئے اور23مارچ1931کواُنھیں لاہور سینٹرل جیل میں تختہ دار پرلٹکایاگیاتھا۔ جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے دونوںنامورشخصیات کے یوم پیدائش کے موقعہ پر الگ الگ ٹویٹس میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔منوج سنہا نے ایک ٹویٹ میں لکھا’’ماں بھارتی کے عظیم فرزند شہید بھگت سنگھ جی کو ان کی جینتی پر میرا خراج عقیدت۔ ہندوستان کی آزادی کے تئیں ان کی بہادری اور لگن کے لئے انہیں تاریخ کی تاریخوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی ہمت، لگن اور عظیم قربانی ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی رہتی ہے‘‘۔اسکے بعدایک اورٹویٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا’’بھارت رتن، لتا منگیشکر جی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے۔ لتا دیدی کی میراث بے مثال ہے اور ان کے سریلی گیت موسیقی کے شائقین کو ہمیشہ اپنے سحر میں مبتلا کرتے رہیں گے‘‘۔

Related Articles

Leave a Comment

@2022 – Heavenmail.in |  All Right Reserved.