پونچھ میں چھاپے ،دستاویزات تحویل میں لینے کادعویٰ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ
سرینگر28/ستمبر/اے پی آ ئی ٹیرر فنڈنگ حوالہ لین دین نارکو ٹک فنڈنگ کے خلاف سٹیٹ انٹلی جنس ایجنسی کی جانب سے پونچھ میں دو رہائش مکانوں پرچھاپے دستاویزات تحویل میں لینے کادعویٰ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق نارکوٹک فنڈنگ حوالہ لین دین اور ٹیرر نڈنگ کے خلاف تحقیقات کے دائرے کووسیع کرتے ہوے سٹیٹ انٹلی جنس ایجنسی نے سرنکوٹ پونچھ میں ٹھیکے دار سمیت دو افرا دکے گھروں پرعلی الصبح پولیس وفورسز کی موجودگی میں چھاپے ڈالے اور تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی ۔سٹیٹ انٹلی جنس ایجنسی کی تلاشی کارروائیاں کافی دیرتک جاری رہی جسکے دوران ایجنسی نے مکینوں سے پوچھ تاچھ کی اور دستاویزات اپنی تحویل میں لینے کابھی دعویٰ کیا۔جن دونوجوانوں کے رہائیشی مکانوں پر چھاپے ڈالے گئے وہ سٹیٹ انٹلی جنس ایجنسی کے چھاپوں کے دوران گھرمیں موجود نہیں تھے ۔سٹیٹ انٹلی جنس کے ایک افسرنے خبر رساں ایجنسی کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ نارکوٹک فنڈ نگ او رٹیرر فنڈنگ کے سلسلے میں ایک کیس آخری مرحلے میں ہے اور کئی ملزموں کی گرفتاری عمل میں لانے کے بعد ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوںنے پیشے کے لحاظ سے ٹھیکے ادار اور ا سکے ساتھی کے بارے میں کئی انکشافات کئے ۔ مزکورہ نوجوان کے گھروں پرچھاپے ڈالے گئے کچھ اہم نوعیت کے دستاویزات تحویل میں لئے گے ہے اور ان کے ملوث ہونے یانہ ہونے کے بارے میں فیصلہ ہوگا ۔مزکورہ ایجنسی کے افسر نے کہاکہ ملک دشمن سرگرمیوں ٹیرر فنڈنگ نارکوٹک فنڈنگ اور حوالہ لین دین کے کئی کیس زیر تفتیش ہے جسکے نتیجے میں چھاپہ ما رکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ابھی تک ایجنسی نے چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران ڈھیرسارے ثبوت اکھٹے کئے ہے جن کاباریک بینی سے جائزہ لیاجارہاہے اور مزیدچھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے ۔
@2022 – Heavenmail.in | All Right Reserved.