وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے جموں کشمیر کے شیڈول میں معمولی تبدیلی اب

by WebDesk
0 comment 143 views

وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے جموں کشمیر کے شیڈول میں معمولی تبدیلی
اب 4اکتوبر کو وارد جموں کشمیر ہونگے ، بارہمولہ اور راجوری میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے
وزارت داخلہ اور سی اے پی ایف کے اعلیٰ افسران بھی دورے میں شامل ہونگے ، مجموعی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائے گا جائزہ
سرینگر/27ستمبر/سی این آئی// وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے جموں کشمیر کے شیڈول میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے معمولی تبدیلی آئی ہے اور اب راجوری اور بارہمولہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرنے اور مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر داخلہ چار اکتوبر کو جموںکشمیر وارد ہو رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور جموں و کشمیر میں ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بی جے پی کے سینئر رہنماؤں سے بھی ا میت شاہ ملاقات کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو 30ستمبر کو تین دنوں کیلئے جموں و کشمیر کا دورہ کرنا تھا تاہم کچھ مصروفیات کی وجہ سے شیڈول میں معمولی تبدیلی لائی گئی ہے اور اب 30ستمبر کے بجائے وزیر داخلہ امیت شاہ 4اکتوبر کو جموں کشمیر کے دور روزہ دورے پر وارد ہونگے تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مرکزی زیر انتظام علاقوں میں دو ریلیوں سے خطاب کریں جن میں سے ایک جموں کے راجوری اور ایک بارہمولہ ضلع میں منعقد ہوگی ۔ اس کے علاوہ امیت شاہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منعقد ہو گی جس میں وہ جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ بی جے پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امیت شاہ کے دورے کی تاریخیں طے کی جا چکی ہے اور یہ چار اکتوبر کو شروع ہو گیا جس دوران امیت شاہ جموں کے راجوری ضلع میں ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ بعد میں بارہمولہ کا دورہ کرکے وہاں ریلی منعقد ہوگی ۔ریلیوں کا مقصد جموں اور کشمیر میں بی جے پی کی سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا ۔ریلیوں کے علاوہ، شاہ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور جموں و کشمیر میں ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کے دوران بی جے پی کے سینئر رہنماؤں سے بھی ملیں گے ۔ بی جے پی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ شاہ راجوری اور بارہمولہ میں دو بڑی عوامی ریلیاں منعقد کریں گے۔ جاتا ہے کہ شاہ نے جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے شیڈول سے نئی دہلی میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کو آگاہ کیا ہے۔راجوری سے واپسی پر، شاہ پارٹی دفتر میں یوٹی کے عہدیداروں اور پارٹی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے تاکہ سیاسی صورتحال اور اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔امکان ہے کہ شاہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر بالخصوص وادی میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں میں مصروف تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران کے ساتھ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کریں گے ۔ مرکزی وزارت داخلہ اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے اعلیٰ افسران وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی جائزہ میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ جس دوران وادی میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر کاؤنٹر انفلٹریشن گرڈ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے خاص طور پر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائیزہ لیا جائے گا جموں و کشمیر میں تعینات فوج اور سی اے پی ایف کے سینئر افسران، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سول انتظامیہ بھی سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں شامل ہوں گے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور ایل او سی اور آئی بی پر عسکریت پسندوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

Related Articles

Leave a Comment

@2022 – Heavenmail.in |  All Right Reserved.