امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے انٹرنیٹ خدمات کی بندش پر تنقید کرنے کا کسی کو حق نہیں / جئے شنکر
میرا خیال ہے کہ جس طرح حقائق کو غلط طریقے سے دیکھا جاتا ہے، کیا صحیح ہے اور کیا غلط اس پر دھیان دینا لازمی
سرینگر/27ستمبر/سی این آئی// جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کی منسوخی کے وقت انٹر نیٹ خدمات کی معطلی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو یوٹی میں تبدیل کرنے سے ایک اعلیٰ کارنامہ انجام دیا گیا اور اس کو مکمل طور پر ملک کے ساتھ ضم کر دیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکرجو اس وقت امریکہ میں ہے نے ان لوگوں پر تنقید کی جنہوں نے جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ خدمات کی بندش پر تنقید کی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکرایس جے شنکر نے کہا کہ ’’انٹرنیٹ خدمات معطل رکھنے کے بارے میں بہت کچھ بولا جا رہا ہے، اگر آپ اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں جہاں آپ کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ معطل کرنا انسانی جانوں کے ضیاع سے زیادہ خطرناک ہے، تو میں کیا کہوں؟۔دفعہ 370 پر ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ ’’آئین کے ایک عارضی پرو وِڑن کو آخر کار ختم کر دیا گیا‘‘۔ یہ اکثریت پرستی کا عمل ہونا چاہیے تھا۔ اب بتائیے کشمیر میں جو کچھ ہو رہا تھا، کیا یہ اکثریت پسندی نہیں تھی؟ میرا خیال ہے کہ جس طرح حقائق کو غلط طریقے سے دیکھا جاتا ہے، کیا صحیح ہے اور کیا غلط اس پر بحث ہوتی ہے۔ یہ دراصل سیاست ہے اور کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ریاست کو 5 اگست 2019 کو بھارت میں مکمل طور پر ضم کیا گیا اور اس کے بعد یوٹی میں تبدیل کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ۔
ملک دشمن عناصر اور عسکری ڈھانچوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب دی جاچکی ہے
امن مخالف عناصر پر کڑی نگاہ ، کسی کو بھی امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی / دلباغ سنگھ
وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ جموں کشمیر کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے
سرینگر/27ستمبر/سی این آئی// ملک دشمن عناصر اور عسکری ڈھانچوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب دی جاچکی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر خاص طور پر وادی میں ملی ٹنٹوں کے خلاف کامیاب آپریشن ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن مخالف عناصر پر نظر بنی ہوئی ہے اور کسی کو بھی امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک ویشو چمپئن شپ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کے خلاف کارورائی بڑے پیمانے پر جاری ہے جس کی تازہ مثال کل ہی کولگام میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن میں جیش کمانڈر کی ہلاکت اور دو دنوں قبل لائن آف کنٹرول پر دو دراندوزوں کی ہلاکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مصدقہ اطلاعات ملتے ہیں اس کے مطابق ہی کارورائی ہو رہی ہے اور اگے بھی جاری رہیں گی ۔ امیت شاہ کے دورے جموں کشمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ جو بھی سیکورٹی انتظامات ضرورت ہے ان کو کیا جا رہا ہے ۔ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام امن مخالف عناصر، عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی اب ختم ہونے کی دہلیز پر ہے ۔دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ زیادہ تر ادارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر عظیم کام کر رہے ہیں۔ کچھ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسے ادارے زیر نگرانی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ایک مستقل خصوصیت بن جائے۔ پولیس، اور دیگر سیکورٹی فورسز، سول انتظامیہ کے علاوہ دیگر ایجنسیاں امن قائم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن مخالف عناصر پر نظر بنی ہوئی ہے اور کسی کو بھی امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔