یوشمان بھارت پی ایم۔جے اے وائی ماحولیاتی نظام کا فائدہ اٹھانے سے خواجہ سراؤں کی مدد
از: ڈاکٹر آر ایس شرما
سی ای او، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، وزارت صحت اور خاندانی بہبود
یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کو چلانے کے لیے، عوامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے لیے شمولیت اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ گورننس کے لیے شفافیت ہے۔ ہندوستان میں صحت عامہ کی ان کوششوں کو اس وقت تقویت ملی جب آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) 23 ستمبر 2018 کو ہمارے وزیر اعظم نے شروع کی تھی۔ جیسا کہ ہم اگلے ماہ آیوشمان بھارت پی ایم۔جے اے وائی کے چار سال منا رہے ہیں، ہم دنیا کی سب سے بڑی صحت عامہ کی یقین دہانی کی اسکیم میں ایک تاریخی اضافہ کا جشن بھی منائیں گے۔
اے بی پی ایم۔جے اے وائی کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے فوائد کو اب نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے، وزارت صحت و خاندانی بہبود) اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم او ایس جے ای) کے درمیان سپورٹ فار مارجینلائیزڈ انڈیژول فار لائیولی ہوڈ اینڈ انٹرپرائیزز(ایس ایم آئی ایل ای) کے تحت تعاون کے ذریعے ٹرانسجینڈر کمیونٹی تک بڑھایا جا رہا ہے ۔یہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اے بی پی ایم۔جے اے وائی اسکیم کے مقاصد کے تسلسل میں ہے۔ یہ تعاون ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی بہتری کی کوششوں میں اضافہ کرے گا، جو کئی دہائیوں کی بے عزتی اور اکثریتی معاشرے کو دیے جانے والے نگہداشت کے فوائد سے محروم رہنے کی وجہ سے پسماندہ ہے۔
اس تعاون کے ذریعے، ٹرانس جینڈر افراد کے لیے قومی پورٹل کی طرف سے جاری کردہ ’’ٹرانس جینڈر سرٹیفکیٹ‘‘ رکھنے والا کوئی بھی فرد ملک بھر میں کسی بھی اے بی، پی ایم۔جے اے وائی کے پینل میں شامل ہسپتال میں وقار اور خود انحصاری کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ 2011 میں ملک گیر سطح پر عمل میں لائی گئی مردم شماری کے مطابق، ٹرانس جینڈر آبادی کی تخمینہ تعداد 487,803 تھی۔ اب تک 8,172 ٹرانس جینڈر سرٹیفکیٹ ٹرانس جینڈر افراد کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ جیسا کہ اسکیم کے بارے میں تعلیم اور آگاہی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، آنے والے دنوں میں اس طرح کے بہت سے سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔ اب تک، خواجہ سراؤں کو ہمارے ملک میں صنف کی دوبارہ تصدیق کی سرجریوں میں سہولت فراہم کرنے سمیت صحت کی دیکھ بھال کے مختلف طریقہ کار کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیموں کے فوائد حاصل نہیں ہو سکے تھے۔ بہت سی صورتوں میں، ایسے آپریشنز سے گزرنے والے افراد نے صحت کی سہولیات سے کوئی جوابدہی کے بغیر، اپنے خطرے پر ایسا کیا۔ انتہائی معاملات میں، خواجہ سراؤں نے اکثر خطرناک حالات میں نااہل افراد سے اس طرح کے علاج کا فائدہ اٹھایا۔
اس عمل کو ختم کرنے اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے، یہ اسکیم اپنے پینل میں شامل ہسپتالوں میں صحت کی مختلف خدمات مفت فراہم کرے گی۔ اے بی، پی ایم۔جے اے وائی کے تحت علاج کے پیکجوں کے علاوہ، تقریباً 50 مزید پیکجوں کی خاص طور پر ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے متعارف کی گئیں ہیں، جن میں سیکس ری اسائنمنٹ سرجری (ایس آر ایس) کے پیکجز بھی شامل ہیں۔پیکجوں میں جنسی اعضاء کی جراحی، ہارمون تھراپی، لیزر تھراپی، اور ٹرانس جینڈرز کی دیکھ بھال کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص طریقہ کار کے لیے فالو اپ پیکجز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایس آر ایس فراہم کرنے میں مہارت رکھنے والی صحت کی سہولیات کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں صحت کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک بڑا نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے اسکیم کے تحت فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
اے بی، پی ایم۔جے اے وائی اسکیم ایک ہی وقت میں استفادہ کنندگان کے آوٹ آف پاکٹ ایکسپنڈیچر(او اوپی) کو نمایاں طور پر کم کرنے اور دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کے فوائد فراہم کرنے کی اپنی رسائی کو تیزی سے پھیلانے کے اپنے بنیادی مقصد کو پورا کر رہی ہے۔
اس کے نفاذ کے بعد سے، آیوشمان بھارت پی ایم۔جے اے وائی نے پورے ملک میں اور استفادہ کنندگان کی زندگیوں میں اپنے قدموں کے نشان کو مسلسل پھیلایا ہے۔ 29 اگست 2022 تک، اسکیم کے تحت کل 18.9 کروڑ مستفیدین کا اندراج کیا گیا ہے اور انہیں آیوشمان کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔ 25,000 اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اس اسکیم کے تحت، 45,000 کروڑ سے زیادہ کے اسپتال میں داخلے کے اخراجات کے ساتھ تقریباً 3.78 کروڑ اسپتالوں میں داخلوں کی اجازت دی گئی ہے۔
آیوشمان بھارت پی ایم۔جے اے وائی ہندوستان میں ہیلتھ انشورنس لینڈ سکیپ کے انضمام اور استحکام کا بھی تصور کرتا ہے۔ اس کے بعد، اے بی، پی ایم۔جے اے وائی کے آغاز کے بعد، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے این ایچ اے آئی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے ہیلتھ انشورنس/ایشورنس پروگرام کا تبادلہ شروع کیا، جس سے مختلف مستفید ہونے والے زمروں جیسے ای ایس آئی ایس، ایوشمان سی اے پی ایف، بی او سی ڈبلیو، سی جی ایچ ایس اور پی ایم سی اے آر ای ایس جیسی بچوں کی اسکیمیںکے لیے ایک ایکو سسٹم بنایا گیا۔
سب کے لیے شمولیت اور صحت کی دیکھ بھال کے اپنے وژن کے ساتھ، اے ایچ اے نے ان کمیونٹیز کی مدد کے لیے اپنا سفر شروع کیا ہے جن پر انتہائی توجہ کی ضرورت ہے۔ یہ پروگرام اس سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔ ٹرانس جینڈر سماجی شمولیت اور مساوات کمیونٹی کی ترقی کے لیے ایک اہم راستہ ہے، جس سے نہ صرف کمیونٹی کے ساتھ اعتماد حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معاملے میں مثاوات بھی فراہم کرے گی اور اس سے منسلک سماجی بدنامی کو بھی کم کرے